کافر کون؟

by Other Authors

Page 90 of 524

کافر کون؟ — Page 90

90 ایک سرتا پیر بے حقیقت کہانی کسی صحیح حدیث تو کیا کسی وضعی حدیث میں بھی مسیح کے آسمان پر جانے کا ذکر دکھا دو تو 20000 روپے انعام لو۔۔۔سو سال سے جماعت احمدیہ کا چیلنج د کسی حدیث مرفوع متصل میں آسمان کا لفظ پایا نہیں جاتا اور نزول کا لفظ محاورات عرب میں مسافر کے لئے آتا ہے اور نزیل مسافر کو کہتے ہیں۔اگر اسلام کے تمام فرقوں کی حدیث کی کتابیں تلاش کرو تو صحیح حدیث تو کیا کوئی وضعی حدیث بھی ایسی نہیں پاؤ گے جس میں یہ لکھا ہو کہ حضرت عیسی جسم عصری کے ساتھ آسمان پر چلے گئے تھے اور پھر کسی زمانہ میں زمین کی طرف واپس آئیں گے اگر کوئی ایسی حدیث پیش کرے تو ہم ایسے شخص کو بیس ہزار روپیہ تک تاوان دے سکتے ہیں اور تو بہ کرنا اور اپنی تمام کتابوں کا جلاس کے علاوہ ہو گا“۔(کتاب البریه، روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 225-226 حاشیہ ) آسمان والی حدیث تو موجود نہیں البتہ ایک بےہودگی پیش ہے۔۔۔انورشاہ کشمیری صاحب کا جواب مشہور دیوبندی مولوی محمد عبد الرحمن مظاہری صاحب اپنے استاد مولوی انور شاہ کشمیری دیوبندی کے کسی نامعلوم احمدی سے مناظرے کا حال بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: وو ( گالیوں کے بعد ) مرزا غلام احمد قادیانی کا یہ عقیدہ تھا کہ سید نا حضرت عیسی علیہ السلام زمین ہی پر وفات پائے ہیں آسمان پر نہیں اٹھائے گئے۔اس قادیانی مناظر نے یہی دعوی دہرا دیا۔علامہ انور شاہ کشمیری نے اس کا جواب اس طرح دیا کہ سیدنا حضرت عیسی علیہ السلام زندہ حالت میں جسم وروح کے ساتھ آسمان پر اٹھائے گئے ہیں اور وہ آج بھی دنیاوی زندگی کے ساتھ آسمان پر باحیات ہیں۔اس جواب پر قادیانی مناظر نے علامہ سے سوال کیا جب وہ زندہ حالت میں دنیا وی جسم ورورح کے ساتھ موجود ہیں تو ان کے دنیاوی جسم کے لئے دنیا وی غذاو پانی کی ضرورت ہوگی ؟ آسمانی غذا کافی نہیں۔علامہ انورشاہ صاحب نے جواب دیا بے شک انہیں دنیا وی غذا پانی کی ہی ضرورت ہے اور وہ ہر روز صبح و شام اللہ کے فرشتے انہیں زمین سے فراہم کرتے ہیں۔قادیانی مناظر نے پھر وہی سوال کیا جب وہ دنیا وی غذ او پانی استعمال کرتے ہیں تو انھیں پیشاپ و پاخانہ کی بھی ضرورت پیش آتی ہو گی۔علامہ نے جواب دیا بے شک۔انہیں دنیا وی غذا کے