کافر کون؟

by Other Authors

Page 91 of 524

کافر کون؟ — Page 91

91 تقاضے ضرور پیدا ہوتے ہوں گے۔قادیانی مناظر نے پھر سوال کیا تو سیدنا عیسی علیہ السلام کا پیشاب پاخانہ جنت جیسی مقدس سرزمین پر کیسے گر سکتا ہے؟ جبکہ جنت نجاست سے پاک ہے۔آخر وہ نجاست کہاں جاتی ہے؟ اس موقعہ پر علامہ انورشاہ کی ایمانی حرارت ابل پڑی برجستہ اپنا پستول قادیانی مناظر کے ہاتھ میں تھمادیا اور بلند آواز سے کہا فیصلہ آج ہو گیا ہے۔یہ گفتگو شہر قادیان (لاہور) ہی میں ہو رہی تھی چلو مرزا قادیانی کی قبر کھولو۔سید نا عیسی کا پیشاب وہیں گر رہا ہے۔۔۔۔لا اله الا اللہ 66 جلسہ میں شور وپکار، قیامت خیز ہیجان پیدا ہو گیا۔سارا مجمع غلام احمد قادیانی کی قبر کی طرف دوڑ پڑا۔قادیانی مناظر اور اس کے چیلے چانٹے ایسے غائب ہو گئے جیسے گدھے کے سینگ۔“ اعلیٰ حضرت احمد رضا خان حیات اور علمی کارنامے مصنفہ مولانامحمد عبد الرحمن مظاہری صفحہ 43،42 ناشر ربانی بک ڈپو کٹرہ شیخ چاند لال کنواں دیلی نمبر 6) قادیان ( لاہور ) یہ کون سا شہر ہے؟ قادیان اور لاہور کا فاصلہ کتنے کلو میٹر ہے؟ مناظر کون تھا ؟ کس تاریخ کو یہ مناظرہ ہوا؟ کس نے کروایا؟ کس کتاب میں کوئی ذکر کوئی حوالہ اور دیگر تمام سوالات چھوڑ بھی دیئے جائیں تو بھی یہ سوال اپنی جگہ قائم ہے کہ حدیث کا جواب بے ہودگی۔آخر کیوں ؟ دیوبندی حضرات مولوی انور شاہ کشمیری صاحب کو محدث العصر، شیخ الحدیث، فقیہ الزمان اور دیگر بہت سے القابات سے یاد کرتے ہیں اگر ان کا اس سوال پر یہ حال ہے تو باقی مولویوں کا کیا حال ہو گا ؟ جماعت احمدیہ کا سوال بہت سادہ اور بنیادی تھا مگر میں حیران رہ گیا کہ اس سادہ اور بنیادی سوال کا جواب بھی آج تک کوئی عالم دین پیش نہیں کر سکا اور اس چیلنج کو قبول کر کے قرآن اور حدیث میں آسمان کا لفظ نہیں دکھا سکا اور یہی بات میری پہلی مشکل بن گئی۔رنگارنگ قصے مشکل نمبر 2 میری دوسری مشکل مسیح" کو آسمان پر اٹھائے جانے والے واقعہ کی جزئیات و تفصیلات ہیں۔اتنے اہم اور بنیادی عقیدے میں ہر عالم دین کی معلومات اور تفسیر ایک دوسرے سے کتنی مختلف ہے۔1 مسیح آسمان پر اور رومی سپاہی کی شکل میرے جیسی بن گئی چنانچہ اسے قتل کر دیا گیا۔مولانا شیخ محمود الحسن اور جناب شبیر عثمانی والا کسی قرآن مجید سامنے ہے فرماتے ہیں: