کافر کون؟

by Other Authors

Page 470 of 524

کافر کون؟ — Page 470

470 سے مارا جاتا ہے۔واقعات گزشتہ سے بھی اس امر کا ثبوت پہنچتا ہے کہ خدا نے کبھی کسی جھوٹے نبی کو سر سبزی نہیں دکھائی یہی وجہ ہے کہ دنیا میں باوجود غیر متناہی مذاہب ہونے کے جھوٹے نبی کی امت کا ثبوت مخالف بھی نہی بتلا سکتے۔“ اسی صفحہ کے حاشیہ میں تحریر فرماتے ہیں: دعوی نبوت کا ذبہ مثل زہر کے ہے جو کوئی زہر کھائے گا ہلاک ہوگا۔تو مولانا امرتسری کے بقول حضرت مرز اصاحب نے یہ زہر کھا یا لیکن وہ ہلاک نہ ہوئے۔ہے کوئی کا ذب جہاں میں لاؤ لوگو کچھ نظیر میرے جیسی جس کی تائید میں ہوئی ہوں بار بار لاؤ تحدی کی انتہا ہے یہ لکھتے ہیں کہ میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اس کی طرف سے ہوں وہ خوب جانتا ہے کہ میں مفتری نہیں۔کذاب نہیں اگر تم مجھے خدا تعالیٰ کی قسم پر بھی اور ان نشانات کو بھی جو اس نے میری تائید میں ظاہر کئے دیکھ کر مجھے کذاب اور مفتری کہتے ہو تو پھر میں تمہیں خدا تعالیٰ کی قسم دیتا ہوں کہ کسی ایسے مفتری کی نظیر پیش کرو کہ باوجود اس کے ہر روز افتراء اور کذاب کے جو اللہ تعالیٰ پر کرے۔پھر اللہ تعالیٰ اس کی تائید اور نصرت کرتا جاوے۔چاہیے تو یہ تھا کہ اسے ہلاک کرے مگر یہاں اس کے برخلاف معاملہ ہے۔میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں صادق ہوں۔اس کی طرف سے آیا ہوں مگر مجھے کذاب مفتری کہا جاتا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ ہر مقدمہ اور ہر بلا میں جو قوم میرے خلاف پیدا کرتی ہے مجھے نصرت دیتا ہے اور اس سے مجھے بچاتا ہے اور پھر ایسی نصرت کی کہ لاکھوں انسانوں کے دلوں میں میرے لئے محبت ڈال دی۔میں اس پر اپنی سچائی کو حصر کرتا ہوں۔اگر تم کسی ایسے مفتری کا نشان دے دو کہ وہ کذاب ہو اور اللہ تعالیٰ پر اس نے افتراء کیا ہو اور پھر اللہ تعالیٰ نے اس کی ایسی نصرتیں کی ہوں اور اس قدر عرصہ تک اسے زندہ رکھا ہو اور اس کی مرادوں کو پورا کیا ہو۔دکھاؤ“۔آئندہ زمانہ میں اپنی قائم کردہ جماعت کی کامیابی کا اتنا یقین تھا کہ لکھتے ہیں : ( ملفوظات جلد چہارم صفحه 550 ) دیکھو وہ زمانہ چلا آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا اس سلسلہ کی دنیا میں بڑی قبولیت پھیلائے گا اور یہ سلسلہ مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب میں پھیلے گا اور دنیا اسلام سے مراد یہ سلسلہ ہوگا۔یہ اس خدا کی وحی ہے جس کے آگے کوئی بات انہونی نہیں۔“ (تحفہ گواٹر و به صفحه (56) ”اے تمام لوگو سن رکھو کہ یہ اس خدا کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان بنا یا وہ اپنی اس جماعت کو تمام