کافر کون؟

by Other Authors

Page 452 of 524

کافر کون؟ — Page 452

452 السلام علیکم کہنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔5 جون 1984ء کو مانسہرہ میں ایک احمدی را نا کرامت اللہ صاحب ولد را نانعمت اللہ مالک رانا ٹریڈرز کو صرف السلام علیکم کہنے کی پاداش میں مقامی عدالت نے چھ ماہ کی قید باہ مشقت سنائی۔F۔I۔R کے مطابق ان تمام لوگوں کے خلاف مقامی مسلمانوں اور ان کے مذہبی پیشواؤں نے مقدمات درج کروائے۔$1985 13 احمد یوں پر کلمہ کیس اپریل 26 اور یکم مئی 1985ء کے درمیان 13 احمدی لیڈروں کو تھر پارکر سے گرفتار کر کے 30 دن حراست میں رکھا گیا۔D۔C رسول بخش بلوچ نے گرفتاری کی وجہ احمدیوں کا کلمہ طیبہ کاBadge لگانا بتائی۔ڈرگ روڈ کا کلمہ کیس راجہ ناصر احمد صاحب کو 22 فروری 1985 کو مسلمان کے جذبات مجروح کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔اسی دن رات تین بجے سب ڈویژن مجسٹریٹ کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری مقامی احمدی مسجد میں داخل ہوئی اور نقص امن کے الزام میں 41 افراد کو گرفتار کیا جو اگلے دن جمعہ کی تیاری کر رہے تھے اسی طرح راجہ ناصر احمد صاحب کو مسجد پر کلمہ لکھنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔$1986 سرگودہا کیس 8 سے 11 مارچ۔16 سے 26 مارچ کو سرگودھا میں 26 احمدیوں کو کلمہ اپنے سینوں پر آویزاں کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔مردان کیس روزنامہ جنگ 19 ستمبر 1986ء کے مطابق مردان کے اسٹنٹ کمشنر مسٹر شاہ حسین آفریدی نے 2 احمدیوں کو فرداًفرداً 50 ہزار روپے جرمانہ سنایا اور 5 سال قید با مشقت سنائی۔یہاں یہ بات یادر ہے کہ آرڈینس مذکور XX کے مطابق صرف 3 سال تک قید سنائی جاسکتی ہے۔ٹو بہ ٹیک سنگھ کے مقدمات اگست 1986ء کو 9 احمدیوں کو کلمہ آویزاں کرنے کے جرم میں ٹو بہ ٹیک سنگھ جیل میں پابند سلاسل کر دیا گیا۔