کافر کون؟

by Other Authors

Page 451 of 524

کافر کون؟ — Page 451

451 اگر قادیانی گروپ یا لا ہور گروپ کا کوئی بھی شخص ( جو اپنے آپ کو احمدی کہلواتا ہو یا اُس کا کوئی اور نام ہو ) تحریری تقریری یا کسی اور طرح سے۔(الف) کسی شخص کو خلفائے راشدین یا صحابہ کرام کے علاوہ وہ خلیفتہ المسلمین۔خلیفہ المومنین صحابی یا رضی اللہ عنہ کے الفاظ سے خطاب کرے۔(ب) ازواج مطہرات کے علاوہ کسی خاتون کو ام المومنین کے الفاظ سے پکارے۔(ج) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو اہل بیت کہے۔(د) اپنی عبادت گاہ کو مسجد کہے تو اس کو تین سال کی سزائے قید دی جاسکتی ہے اور وہ جرمانے کا بھی مستوجب ہوگا۔2 - اگر قادیانی گروپ یا لا ہور گروپ کا کوئی شخص عبادت کی خاطر بلانے کے لیے اذان دیتا ہے یا اس طرح طلب کرنے کو اذان کہتا ہے تو اس کو تین سال تک سزا دی جاسکتی ہے اور وہ جرمانے کا مستوجب ہوگا۔3۔دفعہ 298 ج اگر قادیانی گروپ یالا ہور گروپ کا کوئی مرد اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہو اور اپنے مذہب کو اسلام کا نام دیتا ہو یا اپنے عقائد کی اس طرح تبلیغ کرتا ہو کہ جس سے عام مسلمانوں کے عقائد مجروح ہوتے ہوں تو اس کی تین سال قید کی سزا دی جائے گی اور وہ جرمانے کا بھی مستوجب ہوگا۔جنرل صاحب کے اس حکم سے ظلم کا وہ دور شروع ہوا جس پر بیگانے تو بیگانے اپنے بھی چیخ اٹھے بقول روز نامہ وفاق : مہذب و متمدن مسلمان شہری اس طرح کی اسلامی خدمات کسی بھی طور پسند نہیں کر سکے اسلامی ملک کی اسلامی خدمات" (15 اکتوبر 93ء) $1984 کلمه کیس 20 مئی 1984ء کو ندیم احمد (عمر 17 سال) ولد محمد اقبال منہاس وسیم احمد (عمر 20 سال ) ولد ناصر احمد اور خالد محمد ( عمر 17 سال) ولد شیر محمد کلمہ اپنی چھاتیوں پر لگانے کے جرم میں گرفتار کر لیے گئے۔السلام علیکم کیس روز نامہ جنگ (راولپنڈی) نے 6 جون 1984ء کو لکھا کہ کئی سو احمد یوں کو دوسرے لوگوں سے ملتے وقت