کافر کون؟ — Page 352
352 ترجمه قرآن مجید بیان فرمایا ممتاز بریلوی عالم دین قاری رضائے المصطفیٰ اس ترجمے کے محاسن بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔اعلیٰ حضرت کا ترجمہ قرآن مجید دیکھنے کے بعد جب ہم دنیا بھر کے تراجم پر نظر ڈالتے ہیں تو یہ حقیقت منکشف ہوکر سامنے آتی ہے کہ اکثر مترجمین قرآن کی نظر الفاظ قرآنی کی روح تک نہیں پہنچی اور ان کے ترجمہ سے قرآن کریم کا مفہوم ہی بدل گیا ہے بلکہ بعض مقامات پر تو سہواً یا قصداً ترجمے میں ان سے تحریف بھی ہوگئی ہے۔یا لفظ بلفظ ترجمہ کرنے کے سبب حرمت قرآن عصمت انبیاء اور وقار انسانیت کو ٹھیس بھی پہنچی ہے اور اس سے بھی آگے بڑھ کر اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کو حلال ٹھہرایا ہے ان تراجم کی بدولت وہ حرام قرار پا گئیں اور انہیں تراجم سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ معاذ اللہ بعض امور کا رب العزت کو علم بھی نہیں ہوتا۔اس قسم کا ترجمہ کر کے وہ خود بھی گمراہ ہوئے اور مسلمانوں کے لیے گمراہی کا راستہ کھول دیا۔( قرآن کے غلط تراجم کی نشاندہی صفحہ 4 شائع کردہ مکتبہ نوریہ رضویہ وکٹوریہ مارکیٹ سکھر) احمد رضا خاں کے ترجمہ میں تحریفات ہیں بلکہ جھوٹ بھرا ہوا ہے اس لیے جس کو نظر آئے جلا دے۔۔۔۔سعودی مفتیان کرام سعودی عرب کے ممتاز عالم دین ومفتی جناب شیخ عبدالعزیز بن باز اپنے ایک مکتوب میں فرماتے ہیں۔ہمیں بھی مختلف اداروں کی طرف سے اس مترجم کے نمونے موصول ہوئے ہیں۔جن کی تحقیقات سے یہ نتیجہ نکلا ہے کہ اس میں تحریفات اور جھوٹ بھرا پڑا ہے۔لہذا تمام متعلقہ اداروں کو یہ اطلاع کر دی جائے کہ جن مساجد میں اس کے نسخے ہیں یا کسی اور جگہ ہوں تو ان کو ضبط کر لیا جائے اور جلا دیا جائے۔اتحاد بین المسلمین مصنفہ مولانا عبد الستار نیازی صفحہ 35 ناشر مکتبہ رضویہ لاہور ) ممتاز دیوبندی مولوی محمودالحسن کے ترجمہ میں آپ کو گنہگار بتایا گیاہے اور بھٹکتا دکھایا گیا ہے۔بریلوی علماء دین پروفیسر ڈاکٹرمحمد مسعود پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج سکھر بریلوی حلقہ احباب میں ایک ممتاز دانشور ، مصنف محقق اور عالم دین کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔آپ بریلوی ترجمہ قرآن پر پابندی اور دیو بندی ترجمہ کو سعودی عرب سے شائع کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔امام احمد رضا کی بات پھیلتی چلی گئی۔معاندین اس سیلاب کے آگے باڑھ باندھتے رہے۔امام احمد رضا کا ترجمہ قرآن کنز الایمان جب لاکھوں کی تعداد میں مشرق و مغرب میں پھیلنے لگا تو بڑی تشویش ہوئی۔کوشش کی گئی الزام تراشیوں کا سہارا لیکر کم از کم عرب ملکوں میں اس پر پابندی لگوائی جائے اور بالاخر پابندی لگا دی گئی جبکہ