کافر کون؟

by Other Authors

Page 351 of 524

کافر کون؟ — Page 351

351 اپنی اشاعت 15 اپریل 1982ء میں نشاندہی کرتا ہے۔علامہ سید محمد رضی نے صدر مملکت جنرل محمد ضیاء الحق کو بتایا کہ مارما ڈیوک پکھتال کے قرآن پاک کے انگریزی ترجمہ میں بہت سی غلطیاں ہیں۔ان غلطیوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔صدر سے ملاقات کے موقعہ پر ہالے پونہ۔وفاقی وزیر خزانہ غلام اسحاق خاں اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیر مین تنزیل الرحمن بھی شامل تھے۔انہوں نے صدر مملکت سے اپیل کی کہ قرآن پاک کانٹے سرے سے انگریزی ترجمہ کرنے کے لیے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں انگریزی۔اور عربی کے ممتاز دانشور شامل ہوں۔انگریزی کے مستند ترجمے سے غیر ملکی افراد کو خاص طور پر قرآن پاک کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔صدر پاکستان نے اس تجویز پر ہمدردی سے غور کا وعدہ کیا۔اسی طرح سے عام لوگوں کے تراجم اور تفاسیر میں جو غلطیاں پائی جاتی ہیں ان کا اعتراف نوائے وقت یوں کرتا ہے۔قرآن پاک کے تراجم کی غلطیوں کو دور کیا جائے۔قاہرہ 30 جون (ا پ پ شیخ الازہر ڈاکٹر الرحمن بیصار جلد ہی ایک ادارہ قائم کریں گے جو قرآن پاک کے انگریزی تراجم اور تفاسیر کی تصحیح کرے گا۔اس ادارہ میں ایسے افراد کام کریں گے جو انگریزی اور عربی دونوں زبانوں پر عبور رکھتے ہوں اور ساتھ ہی قرآن کی روح سے (نوائے وقت کیم جولا ئی 1981 ء ) واقف ہوں مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی کی تفسیر خزائن العرفان جلادی جائے متحدہ عرب امارات کے علماء کرام ممتاز بریلوی عالم سیدمحمد نعیم الدین مراد آبادی کی تفسیر خزائن العرفان برصغیر پاک و ہند میں بریلوی گھروں کی زینت ہے مگر روزنامہ نوائے وقت کی خبر کے مطابق 6 مارچ 1982ء کو متحدہ عرب امارات کی وزارت انصاف اسلامی امور اور اوقاف نے بریلویوں کی اس تفسیر میں بے شمار غلطیوں اور بنیادی نوعیت کی غلطیوں کے بناء پر پابندی عائد کر دی ہے اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد علی الحر کان کے دستخط سے مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اس کتاب کے تمام نسخے جلا دیئے جائیں۔(نوائے وقت 7 مارچ 1982 ء ) احمد رضاخاں کے ترجمہ کے علاوہ تمام تراجم میں حرمت قرآن عصمت انبیاء اور وقار انسانیت کوٹھیس پہنچائی گئی ہے بلکہ قصداً تحریف کر کے خود بھی گمراہ ہوئے اور گمراہی کا دروازہ کھول دی۔۔۔جوابا بر یلوی علماء کرام بریلوی حضرات کے نزدیک احمد رضا خاں امام اہلسنت اور مسجد دملت تھے آپ نے کنز الایمان کے نام سے