کافر کون؟ — Page 344
344 علماء کرام سے غیر مسلموں کے دس سوال جرمنی میں ہونے والی بین الاقوامی اسلامی کا نفرنس میں غیر مسلموں کے سوالوں کے جواب دینے کون جائے گا 27 اپریل 1997ء کو جرمنی کے شہر آچن Aachen میں اسلامی مرکز میں ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہو رہی تھی جس میں غیر مسلموں کے ان سوالوں کے جواب دینا مقصود تھے جو یورپ میں مقیم مسلمانوں سے پوچھے جاتے ہیں جن کے مدلل جوابات نہ ہونے کے باعث وہاں کے مسلمانوں کو غیر مسلموں کے سامنے خفت اٹھانا پڑتی ہے۔جرمنی بیلجیم اور ہالینڈ کی مشترکہ مسلمان اسپرانتو ایسوسی ایشن نے دعوت نامہ اکتوبر 1996ء میں پاکستان بھیجا تھا۔جس کو پاکستان میں موجود عالمی اسپرانتو ایسوسی ایشن نے اردو میں ترجمہ کر کے درج ذیل پاکستانی علماء کرام کو بھیج دیا۔کراچی 1۔مولانا یوسف لدھیانوی ملتان 2 مولانا تقی عثمانی 3 - علامہ سید عبدالمجید ندیم فیصل آباد 4۔پروفیسر ظفر اقبال اہل حدیث 5۔پروفیسر طاہرالقادری 6۔عبدالرحمن مکی چکوال 7 - خطیب تعلیم القرآن راجہ بازار 8۔مولانا عبد الرحمن 9۔قاضی مظہر راولپنڈی 10۔خطیب جامع امداد یہ لاہور 11۔قاضی حسین احمد 12 - قاری یونس اردو بازار 13 - مولانا عبد القادر آزاد 14۔ڈاکٹر اسرار احمد 15۔مولانا سمیع الحق پیشاور 16۔مولا ناضیاءالرحمن فاروقی 17 - عبد اللہ ثانی 18۔مولانا اجمل خاں مرید کے 19۔مولانا عبد اللہ لال مسجد 20۔قبلہ ایاز 21 خطیب جامع مسجد منڈی 22۔خطیب جامع مسجد اہل حدیث 23 - قاری سعید 24۔علامہ ساجد نقوی 25۔خطیب علوم شریقہ بیکری چوک 26۔قاسم نوری 27۔خطیب جامع فریدیہ 28۔ڈاکٹر انیس ناگی اسلامی یو نیورسٹی اورہ تک 29۔ادارہ طلوع اسلام 30 - مولانا فضل الرحمن 32 - مولانا ذاکر شاہ 33 - خطیب جامعہ مدینہ 31 مفتی زین العابدین افسوس یہ عالم دین دین کے لیے فرصت نہیں رکھتے تحریر ہے ڈاکٹر انیس احمد کا پیغام آیا ہے کہ میری کتابوں کو پڑھ کر مطلوبہ سوالوں کے جواب تیار کر لیں اس کے علاوہ کسی نے زحمت گوارہ نہیں کی کہ وہ ان سوالوں کا کم از کم اردو میں ہی جواب تیار کر کے بھیج دے جس کا اسپرانتو میں ترجمہ کر لیا جائے۔ان تمام علماء کی خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان سب کو دین اسلام کی تبلیغ وترویج سے کتنا گاؤ