کافر کون؟

by Other Authors

Page 292 of 524

کافر کون؟ — Page 292

292 پتل کدی نئیں سونا بندا بھانویں جڑیئے لعل نگینے شوم تھیں کدی نئیں صدقہ ہوندا پاویں ہو دن لکھ خزینے بلھیا بھاج تو حید نئیں جنت ملنی بھانویں مریئے وچ مدینے ( بابا بلھے شاہ) آئینہ آئینہ ہی تیرے پندار کا عکس تو ہے قادیانیت کا تعاقب کرنے اور اسے صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے برصغیر کی سرزمین پر پچھلی ڈیڑھ صدی سے ایک جنگ جاری ہے۔ہمارے بیشتر علمائے کرام نے سنگ باری جیسے ہلکے پھلکے شعبے سے قادیانیت مخالف فوج میں کمیشن لیا اور پھر حکم الامت مجدد العصر - محدث العصر - زبدۃ الشیخ جیسے عظیم بیج سینے پر سجا کر ریٹائرمنٹ لی۔قادیانیت کے محل کو مسمار کرنے والا قادیانیت کے قلعہ پر بمبارمنٹ کرنے والا فاتح قادیان“۔” فاتح ربوہ جیسے عظیم اور لافانی ٹائیٹل بہت سے خوش نصیبوں کے حصے میں آئے ہوئے ہیں جن کی وہ گاہے بگاہے نمائش بھی کرتے رہتے ہیں۔1۔اتنا عظیم کام سرانجام دینے والے علماء یقیناً تقویٰ کے اعلیٰ مراتب پر فائز ہونگے۔2۔ان کے بلند اخلاق کی چوٹیاں ہمالیہ سے بلند ہونگی۔3۔وارث دین رسول اور وکلاء ختم نبوت حسن وسیرت کا شاہکار مجسمہ ہونگے۔4 حقوق اللہ اور حقوق العباد پر صدق دل سے قائم ہونگے۔