کافر کون؟

by Other Authors

Page 268 of 524

کافر کون؟ — Page 268

268 اللہ ، فرشتوں، آسمانی کتب، آخرۃ کے دن، قدر خیر شر اور بعث بعد الموت کا جو بھی قائل ہے وہ پکا مسلمان ہے۔۔۔۔مولانا اشرف علی تھانوی کے خلیفہ مجاز مولانا عبد الماجد در آبادی جن دنوں پاکستانی علماء مسلم کی تعریف کے سلسلے میں بے چین و پریشان ہورہے تھے آپ نے مہربانی فرما کر قرآن وسنت کے مطابق ایک مسلمان کی تعریف اپنے رسالے صدق جدید لکھنو میں شائع فرما دی اور ساتھ ہی پاکستانی مولویوں کو نصیحت فرما دی کہ ارد گر د نکریں مارنے کی بجائے اس کا مطالعہ کر کے اسے عدالت میں پیش کر دو چنانچہ آپ نے لکھا: " جب تمہیں مسلمان کی تعریف کا پتہ ہی نہیں تو بندگان خدا کوکس چکر میں کا فر بنا چکے ہو۔“ یاد ہوگا کہ مغربی پاکستان میں جو ایجی ٹیشن قادیانیوں کے خلاف ہوا اس کا کیا نتیجہ نکلا ؟ مارشل لاء لگا علماء جیل میں ڈالے گئے۔ایک تحقیقاتی عدالت قائم ہوئی جس میں بہت سے علماء اہل حدیث۔دیو بندی۔بریلوی شیعہ نے شہادتیں دیں۔عدالت نے سب سے پوچھا کہ اسلام کی رو سے مسلم کی تعریف کیا ہے عمر بھر درس و تدریس اور فتویٰ دینے والے علماء اس سوال پر بہت چکرائے۔مشکل سے جواب دے سکے اور متضاد جوابات دے کر خود ایک دوسرے کی تکذیب کر بیٹھے کوئی ضروریات دین کی حد تک گیا ہے جو شخص ضروریات دین کو مانے وہ مسلمان ہے مگر ضروریات دین کیا ہیں ان کی فہرست کوئی عالم دین پیش نہ کر سکا۔چند علماء نے یہ کہہ کر پیچھا چھڑایا کہ عدالت نے اس سوال پر غور کرنے کی مہلت نہیں دی گویا ساری عمر مسلمان کی تعریف سے بے نیاز اور غافل رہے۔اور غفلت میں لاکھوں بندگان خدا کو کافر بنا ڈالا۔ہم ذیل میں لفظ مسلم کے سلسلہ میں کچھ عرض کرنا چاہتے ہیں شاید اس سے پاکستانی علماء کوئی فائدہ اٹھا سکیں اور انہیں لفظ مسلم کی تعریف کے لیے کچھ موادل جائے۔“ اللہ فرشتوں ، آسمانی کتب، آخرہ کے دن، قدر خیر شر اور بعث بعد الموت کا جو بھی قائل ہے تمہیں کوئی حق نہیں کہ اس کو کافر کہو آپ آگے چل کر فرماتے ہیں : کتاب وسنت میں لفظ مسلم کی کوئی متفق علیہ تعریف موجود ہے؟ اگر ہے تو وہ کیا ہے؟ علماء کرام نے کتاب وسنت کا گہرا مطالعہ اور اس کا منشاء معلوم کر کے ایک عقیدہ مقرر کیا ہے اور یہ ارشاد فرمایا ہے کہ جو شخص اس عقیدے کو سچے دل سے مانتا ہے وہ مسلمان ہے خواہ اس کا تعلق کسی فرقہ سے ہو وہ عقیدہ یہ ہے: میں اللہ پر اس کے فرشتوں پر اس کی کتابوں پر اس کے رسولوں پر آخرۃ کے دن پر اور اس بات پر کہ خیر وشر کا وہی مالک ہے اور اس پر کہ مرنے کے بعد جینا برحق ہے ایمان لاتا ہوں۔“ اگر یہی عقیدہ ایک مسلم کی کسوٹی ہے تو ہر فرقہ سے پوچھو کہ وہ اس عقیدہ کی تمام باتوں پر ایمان رکھتا ہے یا