کافر کون؟

by Other Authors

Page 239 of 524

کافر کون؟ — Page 239

239 24۔اگر ہم 999 فی ہزار بھی مسلمان نہیں تو کیا غم۔قومی اسمبلی کی رو سے مسلمان تو ہیں ناں۔جماعت احمد ہے کے عظیم مخالف مولانا مودودی صاحب تنہائی میں قوم کا نوحہ کیا فرماتے ہیں: ید انبوہ عظیم جس کو مسلمان کہا جاتا ہے اس کا حال یہ ہے کہ اس کے 999 فی ہزار افراد نہ اسلام کا علم رکھتے ہیں نہ حق اور باطل کی تمیز سے آشنا ہیں نہ ان کا اخلاقی نقطہ نظر اور ذہنی رویہ اسلام کے متعلق تبدیل ہوا ہے باپ سے بیٹے اور بیٹے سے پوتے کو بس مسلمان کا نام ملتا چلا آرہا ہے۔ان کی کثرت رائے کے ہاتھ میں باگیں دے کر اگر کوئی شخص یہ امید رکھتا ہے کہ گاڑی اسلام کے راستے پر چلے گی تو اس کی خوش فہمی قابل داد ہے“۔( مسلمانوں اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوم صفحہ 108 25۔اگر ہم آج نہ ہی مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان تو کیا غم قومی اسمبلی کی رو سے تو مسلمان ہیں ناں جماعت احمدیہ پر مظالم کی انتہا کرنے والے جنرل ضیاء الحق صاحب 11 سال تک نفاذ اسلام کے نام پر مطلق العنان حکومت کرنے کے بعد بالاخر اوکاڑہ میں قومی سیرت کانفرنس سے خطاب کے دوران یوں گویا ہوئے۔فسوس 14 سو سال بعد ہم نہ مسلمان ہیں نہ پاکستانی اور نہ انسان رہے ہیں۔مجھے نظر آ رہا ہے کہ پورے کا پورا معاشرہ گڑھے کی طرف جا رہا ہے“ ) (روز نامہ جنگ لاہور 8 فروری 1988 ء ) | 26۔ہم سڑی ہوئی قوم زانی شرابی سمگلر اور دو ٹکے کے فتوی فروش ہیں مگر خوشی کی بات یہ کہ قومی اسمبلی کی رو سے ہم مسلمان تو ہیں ناں۔جماعت اسلامی کے دوسرے امیر میاں طفیل محمد صاحب 1990ء میں پاکستانی قوم کا تجزیہ یوں بیان کرتے ہیں: قوم میں کس پہ اسلام لایا جائے۔کس پر اسلام نافذ کیا جائے۔قوم کا اس وقت کیا حال ہے کیا آپ نہیں جانتے۔امر واقعہ یہ ہے کہ یہ قوم تو بالکل سڑ گئی ہے۔پیسے بغیر کوئی ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں۔کوئی ناچ رہا ہو۔کوئی زانی۔زنا کر رہا ہو۔کسی کو پرواہ نہیں۔پیسہ ہوتو وہ لیڈر بن جائے گا۔کسی کو امانت اور دیانت کی کوئی پرواہ نہیں نہ ضرورت ، جتنا بڑا کوئی رشوت خور ہو۔جتنا بڑا کوئی بددیانت ہو۔جتنا بڑا کوئی سمگلر ہو۔زانی ہو۔بدمعاش ہو۔اس کو ووٹ دیں۔اب آپ ہی بتائیں کس پر اسلام نافذ کیا جائے۔“ یہی نہیں آپ علماء دین کو چند سکے کا بکاؤ مال بلکہ عوام الناس سے بھی بدتر خیال فرماتے ہیں چنانچہ فرماتے ہیں: آپ کے علماء کا کیا حال ہے۔ایک حلوے کی پلیٹ کسی مولوی صاحب کو کھلا دیں جو چاہیں فتویٰ لے لیں۔ہر مولوی دوسرے کو کا فر بنا رہا ہے۔جماعت اسلامی 50 سال سے کام کر رہی ہے۔مولانا مودودی جیسا آدمی