کافر کون؟ — Page 148
148 دکھا رہے ہیں کہ تمہارے بزرگوں کی اور احمدیوں کی تفسیر بھی تو ایک سی ہے اور پھر دونوں قومی اسمبلی پہنچ کر اور تیسری ترمیم پاس کرواتے ہوئے سمجھوتہ کر لیتے ہیں۔تم اپنی تحذیر الناس کو چھپالو ہم اپنی حسام الحرمین کو بھول جاتے ہیں۔بند دروازے کے پیچھے چار چار نبیوں کے زندہ موجود ہونے کا درس اور جلسے میں قطعی آخری کی رٹ۔یہی بھول بھلیاں اور سمجھوتے اور آہستہ بولو کہ کہیں احمدی سن نہ لیں ہی میری اٹھا ئیسویں مشکل بن گئی۔مشکل نمبر 29 بھائی آپ کی ختم نبوت کی تفسیر غلط کیوں نہیں اور آپ کا فرکیوں نہیں؟ آپ کی ختم نبوت کی تفسیر تو کجا کلمہ ، وضو، نماز، آذان، روزه، حج ، زکواۃ ، نکاح، طلاق تک الگ ہے پھر آپ کا فرکیوں نہیں؟ چاروں گروپ کے علماء کا پانچویں گروپ سے دردمندانہ سوال مولانا یوسف بنوری جماعت احمدیہ کے مخالفین میں ایک اور بڑا نام آپ ایڈیٹر ماہنامہ رسالہ البینات تھے ساری عمر جماعت احمدیہ کے خلاف لکھتے گزاری مگر دل کا کرب چھپائے نہیں چھپا آپ امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہتے ہیں: قادیانی نہ صرف یہ کہ اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں اور کلمہ گو ہیں بلکہ انہوں نے اپنے نقطہ نظر کے مطابق ایک صدی سے بھی زیادہ مدت سے اپنے طریقے پر اسلام کی تبلیغ واشاعت کا جو کام خاص کر یورپ اور افریقی ممالک میں کیا۔اس سے باخبر حضرات واقف ہیں۔اور خود ہندوستان میں جو قریباً نصف صدی سے اپنے آپ کو مسلمان اور اسلام کا وکیل ثابت کرنے کے لیے عیسائیوں اور آریہ سماجیوں کا انہوں نے جس طرح مقابلہ کیا۔تحریری اور تقریری مباحثے کئے وہ بہت پرانی بات نہیں پھر ان کا کلمہ ان کی آذان اور نماز وہی ہے جو عام امت مسلمہ کی ہے۔زندگی کے مختلف شعبوں کے بارے میں ان کے فقہی مسائل قریب قریب وہی ہیں جو عام مسلمانوں کے ہیں۔لیکن اثناعشریہ (شیعہ ) کا حال یہ ہے کہ: ان کا کلمہ الگ ہے۔ان کا وضو الگ ہے۔