کافر کون؟ — Page 114
114 ’باقی سب پیوند خاک ہو گئے۔مگر وہ زندہ ہے اور ابد تک زندہ رہے گا۔اہل اسلام کے مسلمات کی بناء پر وہی ایک زندہ جاوید ہے۔اور قرآن کہتا ہے و ما یستوی الاحیاء والاموات یعنی زندہ اور مردے برابر نہیں پس لاریب وہ افضل ہے تمام کائنات سے۔۔۔اس کے سوا جی کر آسمانوں پر بلند کوئی نہیں ہوا اور اس کے سوا کوئی نہیں جو زندہ آسمان پر رہتا ہو۔اخوت اندریا سیہ پنجاب لاہور مکتبہ جدید پریس 3 وارث روڈ ، اپریل 1980 ) غیرت کی جا ہے عیسی زندہ ہوں آسماں پر مدفون ہوں زمیں میں شاہ جہاں ہمارا دوستو! میں اس سمجھوتے سے انکار کرتا ہوں اور یہی انکار میری ستر ہو یں مشکل بن گئی ہے۔