جوئے شیریں

by Other Authors

Page 94 of 107

جوئے شیریں — Page 94

۹۵ محبت سے گھائل کیا آپ نے دلائل سے قائل کیا آپ نے جہالت کو زائل کیا آپ نے شریعت کو کامل کیا آپ نے بیاں کر دیئے سب حلال و حرام عَلَيْكَ الصَّلوةُ عَلَيْكَ السّلام نبوت کے تھے جس قدر بھی کمال وہ سب جمع تھے آپ میں لامحال صفات جمال اور صفات جلال مہر اک رنگ ہے میں عدیم المثال رایا ظلم کا عضو سے انتقام عَلَيْكَ الصَّلوةُ عَلَيْكَ السَّلام مقدس حیات اور مظہر مذاق اطاعت میں کیتا عیادت میں طلاق سوار جہانگیر یکران براق که بگذشت از قصر نیلی رواق محمد ہی نام اور محمد ہی کام عَلَيْكَ الصَّلوةُ عَلَيْكَ السَّلام