جوئے شیریں — Page 95
94 مصطفے مجھتی ہے محمد مصطفے ہے مجتبی ہے محمد مولف ہے دل ربا ہے محمد جامع حسن و شمائل محمد محسن ارض و سما ہے کمالات نبوت کا خزانہ اگر پوچھو تو ختم الانبیا ہے شریعت اس کی کامل اور مدلل غذا ہے اور دوا ہے اور شفا ہے نہیں دیکھا ہے ان آنکھوں سے اسکو مگر دیکھا شیل مصطفے ہے مرے تو ظل سے ہی اڑ گئے ہوش تو پھر اصل خدا جانے کہ کیا ہے کروں کیا وصف اس شمس الضحی کا کہ جس کا چاند یہ بدر الدجی ہے محمد نیر راہ میرے ہے محمد شافع روز جزا ہے وسی زندہ نبی ہے تا قیامت کہ لنگر فیض کا جاری سدا ہے تیمی سے شہنشاہی پہ پہنچا مگر پھر بھی وہی عجز و دُعا ہے عرض سچ مچ محمد ہے محمد جیمی تو چار سُو صل علی ہے