جوئے شیریں — Page 4
ہی پیاری کتاب میں دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔اور مائیں بھی یقیناً یہی پسند کریں گی کہ اُن کے بچے پاکیزہ نظمیں پڑھیں۔تاکہ اُن کے دلوں میں خدا تعالیٰ کی محبت پر پکڑے اور پھر اُن کا ہر فعل دین حق کی سر بلندی کے لئے وقف ہو جائے۔اللہ تعالیٰ ہماری اس کوشش کو قبول فرمائے اپنی رضا کی جنت عطا فرمائے عزیزه امتہ الباری ناصر صاحبہ اور اُن کی معاونات کو اپنی دعاؤں میں ضرور یادرکھیں جن کی محنت اور جذبہ خدمت دین کی بدولت مفید دینی علم ہمارے گھروں تک پہنچتا ہے۔جزا من اللہ تعالیٰ احسن الجزاءور