جوئے شیریں — Page 22
۲۲ اولاد کے حق میں فروسندانہ دعائیںاور التجائیں حمد وثنا اُسی کو جو ذاتِ جاودانی ہمسر نہیں ہے اس کا کوئی نہ کوئی ثانی باقی وہی ہمیشہ بغیر اس کے سب ہیں فانی غیروں سے دل لگا نا جھوٹی ہے سب کہانی سب غیر ہیں وہی ہے اک دل کا بیارِ جانی دل میں مرے نہیں ہے سُبحان من تراني تو نے یہ دن دکھا یا محمود پڑھ کے آیا دل دیکھ کر یہ احسان تیری ثنا میں لگایا صد شکر ہے خدا یا صد شکر ہے خدایا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ تَرَانِي ہے آج ختم قرآن نکلے میں دل کے ارماں تو نے یہ دن دکھایا میں تیرے منہ کے قرباں