جوئے شیریں

by Other Authors

Page 17 of 107

جوئے شیریں — Page 17

شان حضرت محمد مصطفے صل اللہ علیہ وسلم وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نور سارا نام اس کا ہے محمدہ دلبر مرا یہی ہے سب پاک ہیں ہمیر اک دوسرے سے بہتر یک از خدائے برتر خیر الور سے یہی ہے وہ آج شاہ دیں ہے وہ تاج مرسلین ہے وہ طیب وامیں ہے اس کی شنا یہی ہے وہ دلبر یگانہ علموں کا ہے خزانہ باقی ہے سب فسانہ ہے بے خطا ہی ہے اُس ٹور پر فدا ہوں اس کا ہی میں ہوا ہوں وہ ہے میں چیز کیا ہوں میں فیصلہ یہی ہے سب ہم نے اُس سے پایا شاہد ہے تو خدایا وہ جس نے حق دکھایا وہ مہ لقا یہی ہے دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں قرآں کے گرد گھوموں کعبہ مرا یہی ہے