جوئے شیریں — Page 15
۱۵ قرآن کو یا د رکھنا پاک اعتقاد رکھنا فکر معاد رکھنا پاس اپنے زاد رکھتا اکسیر ہے پیارے صدق وسداد رکھنا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يراني اسلام کی صداقت اسلام سے نہ بھا گو راہ ہوئی یہی ہے اے سونے والو جاگو شمس الضحی یہی ہے مجھ کو قسم خدا کی جس نے ہم میں بنایا اب آسمان کے نیچے دین خدا یہی ہے دنیا کی سب دکھا ئیں ہیں ہم نے دیکھیں بائیں آخر ہوا یہ ثابت دار الشفاء یہی ہے سب خشک ہو گئے ہیں جتنے تھے باغ پہلے ہر طرف میں نے دیکھا بستاں سہرا یہی ہے دُنیا میں اس کا ثانی کوئی نہیں ہے شربت پی لو تم اس کو یار و آب بقا یہی ہے