جوئے شیریں — Page 6
یاد کرائی جائیں۔مکرمی شیخ خورشید احمد صاحب نے حضرت سیے موعود ( آپ پر سلامتی موم حضرت مصلح موعود حضرت مرزا بشیر احمد صاحب حضرت ڈاکٹر میر محمد تشکیل صاحب اور حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کے کلام میں سے بیچھوں کے مناسب حال انتخاب کیا ہے۔اس سے قبل وہ بچوں کے لئے راہ ایمان اور مختصر تاریخ احدیت میں لکھ چکے ہیں جو بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لحاظ سے بہت مفید ثابت ہوئیں۔احباب کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو یہ نظمیں یاد کرائیں ان کا مطلب بجھائیں تا ان کے دلوں میں اسلام سے محبت پیدا ہو۔اسلام کے لئے غیرت پیدا ہو اسلام کے لئے قربانی کا جذبہ پیدا ہو۔اور قرآن مجید کی تعلیم کے مطابق زندگیاں گزارنے کا شوق پیدا ہو۔