جذبۃ الحق — Page 58
58 میں یا دسمبر ۱۹۰۵ء کے ابتداء میں مجھے اطلاع دیں۔تو میں رسالہ آپ کی خدمت میں بھیج دوں۔اور امید رکھتا ہوں کہ رسالہ کے دیکھنے سے علاوہ آپ کے شبہات کے ازالہ کے اور بھی کئی قسم سے آپ کی واقفیت بڑھے گی۔اگر چہ میرے نزدیک یہ معمولی اعتراضات ہیں جن کا متفرق کتابوں میں بار بار جواب دیا گیا ہے۔مگر چونکہ تحریر سے سعادت اور حق طلبی مترشح ہو رہی ہے اس لئے محض آپ کے فائدہ کے لئے یہ تکلیف اپنے پر گوارا کرلوں گا۔آپ کے قسم اور مذاق کے مطابق جہاں تک مجھ سے ہو سکے گا لکھ دوں گا۔آئندہ ہر ایک امر اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔مجھے امید تھی کہ یہ باتیں ایسی سل اور راہ پر پڑی ہیں کہ آپ تھوڑی سے توجہ سے خود ہی ان کو حل کر سکتے تھے۔لیکن اس میں کوئی مصلحت الہی ہو گی کہ مجھ سے آپ نے جواب مانگا۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ قادیان - گورداسپور پنجاب