جذبۃ الحق — Page 59
59 ا خط نمبر دو خط نمبر دو العائلة مجھی اخویم سید محمد عبد الواحد صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ! السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔دو تین ہفتہ سے پھر بیمار ہوں۔اس لئے کام چھپوائی کتاب کا ابھی شروع نہیں کر سکا۔آپ کے لئے اعتراض بھی میری نظر سے گذرے۔خداتعالی کو آپ کو تسلی بخشے آمین۔میں اگر ان اعتراضات کا جواب لکھوں تو طول بہت ہو جائے گا۔اور میں اپنی متفرق کتابوں میں ان کا جواب دے چکا ہوں میں نے یہ تجویز سوچی ہے کہ جس طرح ہو سکے آپ ایک ماہ کی رخصت لے کر اس جگہ آجائیں۔آمد و رفت کا تمام کرا یہ میرے ذمہ ہو گا۔اس صورت میں ایک ماہ کے عرصہ میں آپ پوری تسلی سے سب کچھ دریافت کر سکتے ہیں اور انشراح صد ر خدا تعالی کے اختیار میں ہے لیکن اپنی طرف سے ہر ایک بات سمجھادی جاوے گی۔اور اگر کوئی بات سمجھ میں نہ آوے تو مقام افسوس نہ ہو گا۔اور اس صورت میں آپ اس تمام کتاب کو جس میں آپ کے اعتراضات کا جواب ہے قبل از اشاعت دیکھ سکتے ہیں۔میرے نزدیک یہ نهایت عمدہ طریق ہے۔آپ یہ خیال نہ کریں کہ مجھے خرچ آمد و رفت بھیجنے کی