جذبۃ الحق — Page 37
37 بھائی ہیں جیسے حنفی شافعی مالکی خیلی مرزا صاحب قادیانی کو ہم پہلے قسم مخالفین میں سے سمجھتے ہیں اس لئے ہم ان کے حالات و الہامات کو بالکل نہیں دیکھتے۔میں نے کہا کہ آپ کی اس تمہید میں کلام کرنے کی گنجائش ہے لیکن میں ان میں کلام کرنا نہیں چاہتا۔کیونکہ ان سے میری کوئی غرض متعلق نہیں ہے اس وقت میں آپ سے صرف یہ دریافت کرتا ہوں کہ آپ جو مرزا صاحب کو قسم اول مخالفین میں سے شمار کرتے ہیں اور ان کو دائرہ اسلام سے بالکل خارج سمجھتے ہیں تو مرزا صاحب میں کون سی ایسی بات پاتے ہیں۔جس سے آپ ان کو بالکل دائرہ اسلام سے خارج کر رہے ہیں۔فرمایا کہ دور جانے کی ضرورت نہیں فقط ان کے سے ہیں۔فرمایا و دعوئی ثبوت ہی کو لے لیجئے۔کہ کس بے باکی کے ساتھ اپنے تئیں نبی کہتے ہیں اور ان کے اتباع اب تک وہی گیت گا رہے ہیں تمام است محمدیہ کے نزدیک بعد آنحضرت صلعم کے دعوی نبوت کفر ہے جو قرآن و حدیث و اجماع امت سے ثابت ہے۔میں نے کہا کہ مرزا صاحب نے جس نبوت کا دعویٰ کیا ہے وہ غیر تشریعی خالی ہے جو میرے خیال میں جاری و جائز ہے اگر آپ کہتے ہیں کہ گنجائش نہیں تو آپ دلائل دکھائیں اور سمجھائیں میں ضرور مان لوں گا۔انہوں نے کہا کہ تمام دلائل شرعیہ مطلق واقع ہوئے ہیں۔آپ ان سے نبوت غیر تشریعی اور خلی کا استثناء کہاں سے نکالتے ہیں میں نے کہا کہ استثناء کا موقع خود آپ کے دلائل ہی دیتے ہیں۔میں بلا وجہ وجیہ ایسا نہیں کرتا۔چنانچہ آپ کے قوی ترین دلائل میں سے قرآن کریم کے الفاظ خاتم النبیین ہیں ان میں تو امتاع نبوت کا ذکر ہی نہیں آپ لوگ زبردستی ہی ان سے آنحضرت مسلم کے بعد امتناع نبوت مطلقہ کے معنی نکالتے ہیں اور اس ترکیب کی کوئی نظیر بھی کلام مستند عرب سے نہیں دکھا سکتے۔پھر حدیث شریف سے جو واضح ترین دلیل آپ کے