جذبۃ الحق

by Other Authors

Page 38 of 63

جذبۃ الحق — Page 38

38 ہاتھ میں ہے "لا نبی بعدی" ہے اور اس سے آپ لوگ زیر دستی نفی استغراق کے معنے نکالتے ہیں حالانکہ حدیثوں میں اس قسم کی ترکیبیں کثرت سے واقع ہیں۔اور ہر جگہ نفی استغراقی کے معنی نہیں دیتیں۔مثلا یہ حدیث کہ لَا إِيْمَانَ لِمَنْ لا أَمَانَة لَهُ وَلَا دِينَ لِمَن عَهْدَ له یعنی جس کی امانت نہیں اس کا ایمان بھی نہیں ہے اور جس کا عہد و پیمان و قول و قرار نہیں ہے اس کا کوئی دین حق بھی نہیں۔انتیکی اس حدیث میں نفی استغراقی کے معنے ہرگز نہیں ہیں۔اس لئے محققین شراح حدیث بھی اس میں نفی استغراقی کے معنی نہیں کرتے بلکہ نفی کمال کے معنے کرتے ہیں اور یہ معنی حدیث لا نبی بعدی" میں کرنے سے بخوبی گنجائش استثناء نبوت غیر تشریعی و ملی کی نکل آتی ہے۔کمالا یخفی اور شیخ اکبر فتوحات کمیتہ میں اور امام شعرانی الیواقیت والجواہر میں اور شیخ محمد طاہر مجمع البحار میں اور ملاعلی قاری موضوعات کبیر میں کہتے ہیں کہ آنحضرت صلعم کے بعد غیر تشریعی نبی کا آنا خاتم النبیین کے منافی نہیں ہے یہ آپ کے کا آنا اجماع جعلی کو بھی توڑتا ہے۔میری یہ تقریر سن کر وہ بد حواس سے ہو گئے اور میری تردید میں اور تو کچھ نہ کہہ سکے۔ناچار یہی کہنے لگے کہ آنحضرت مسلم کے بعد امتناع نبوت کے دلائل کو کیا آپ تحقیر کی نظر سے دیکھتے ہیں۔میں نے کہا کہ استغفر اللہ۔ہر گز میں دلائل قرآن و حدیث کو تحقیر کی نظر سے نہیں دیکھتا بلکہ ہر ایک کے مفاد کو ظاہر کرنا چاہتا ہوں۔آپ ثابت کریں۔کہ میرا کو نسا لفظ تحقیر پر دال ہے۔العیاذ باللہ۔میرے خیال میں جو کوئی ایسا کرے وہ میرے نزدیک قابل اخراج از دائرہ اسلام ہے تب انہوں نے کہا کہ اگر آپ دلائل قرآن و حدیث کو عظمت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان میں پیچیدگیاں نہیں پیدا کرتے تو