جذبۃ الحق

by Other Authors

Page 36 of 63

جذبۃ الحق — Page 36

36 مولوی احمد رضا خاں صاحب بریلوی کی ملاقات کو چل پڑا۔مکالمه با مولوی احمد رضاخان صاحب بریلوی مولوی احمد رضا خاں صاحب کے مکان پر معلوم ہوا کہ وہ سیر کو باہر تشریف لے گئے ہیں لیکن بہت جلد واپس آجادیں گے بہر کیف وہ تھوڑی ہی دیر میں واپس آگئے اور تعینہ سلام اور احوال پرسی کے بعد وہ خود ایک کرسی پر بیٹھ گئے اور میرے بیٹھنے کے لئے ایک اور کرسی منگاری۔پھر ادھرادھر کی باتیں ہونے لگیں۔دیو بندیوں سے جو ان کی سخت مخالفت تھی۔اس خصوص میں بھی کچھ باتیں ہوئیں اس کے بعد میں نے ان سے دریافت کیا کہ مرزا صاحب قادیانی کی نسبت جناب کی کیا تحقیق ہے اور ان کو آپ کیا سمجھتے ہیں اس پر انہوں نے مندرجہ ذیل لمبی تحمید شروع کر دی۔تمهید مولوی احمد رضا خاں صاحب ہمارے مخالف جو مدعی دین اسلام میں تین قسم کے ہیں۔اول وہ جو ضروریات دین کے منکر ہیں۔ہم ان کے حالات کو نہیں دیکھتے بلکہ ان کو دائرہ اسلام سے خارج سمجھتے ہیں اور یہود و نصاریٰ کا سا برتاؤ ان سے کرتے ہیں۔دوسرے وہ ہیں جن کو ہم گمراہ جانتے ہیں لیکن دائرہ اسلام سے خارج نہیں کھتے۔جیسے " فرق باطلہ رافضی خارجی معتزلی و غیر ہم " تیسرے وہ ہیں کہ نہ ہم ان کو گمراہ جانتے ہیں اور نہ وہ ہم کو گمراہ جانتے ہیں۔بلکہ سب آپس میں بھائی