جذبۃ الحق

by Other Authors

Page 21 of 63

جذبۃ الحق — Page 21

21 بیان سفر هندوستان و پنجاب اور اکابر علماء سے گفتگو و بحث اگرچہ سلسلہ احمدیہ کی حقیقت مجھ پر کھل گئی تھی اور اس میں تشفی خاطر و شرح صدر بھی حاصل ہو گیا تھا تاہم چونکہ بنگالہ کے اکثر خاص و عام کہا کرتے کہ ہندوستان ماء اس طریقہ سے نفرت کرتے و پنجاب کے اکثر نامی ہیں۔بلکہ اس کا نام بھی سنتا گوارا نہیں کرتے۔اس لئے میرے دل میں اکثر یہ خیال پیدا ہو تا تھا کہ شاید ان علماء کی تحقیق میں کوئی وجہ دقیق اس طریقہ کے بطلان پر حاصل ہوئی ہو تو جب تک بالمشافہ ان علماء سے اس طریقہ کے بارے میں گفتگو نہ کرلوں۔ہر گز اس طریقہ میں داخل نہ ہوں گا۔اور بعض اوقات یہ بھی خیال آتا تھا کہ قادیان میں جو لوگ حضرت مرزا صاحب کی صحبت میں رہے ہوئے ہیں ان کی عملی حالت اور روحانی کیفیت بھی بچشم خود دیکھ لینی چاہئے کہ کیسی ہے تاکہ ہر طرح اطمینان و تسکین خاطر حاصل ہو جائے۔پس میرے احمد کی ہونے میں مذکورہ بالا دونوں باتیں حائل تھیں۔اور دونوں ایک سفر دراز کو چاہتی تھیں۔میں ہر سال ارادہ کرتا تھا کہ اس مہینے کی تعطیل میں وہ سفر کروں۔لیکن تعطیل کے شروع ہونے سے پہلے ہی میری طبیعت خراب ہو جاتی تھی۔اور میں بیمار ہو جاتا تھا۔لیکن ۱۹۱۲ عیسوی کے اکتوبر میں اللہ تعالٰی نے اپنے خاص فضل سے مجھے اس سفر کی توفیق عطا کی اور میری طبیعت بھی مفضلہ تعالٰی اچھی رہی۔بعون الہی خاکسار مندرجہ ذیل تین دوستوں کو ساتھ لے کر عازم سفر ہو ا (۱) مولوی امداد علی (۳) قاری دلاور علی (۳) دھانو منشی۔اول