جذبۃ الحق

by Other Authors

Page 13 of 63

جذبۃ الحق — Page 13

13 سے روکا۔پس مجبور ہو کر وہ لوگ معہ اپنے مولویوں کے جلسہ گاہ میں واپس آگئے اور بیٹھ کر میری تقریر سننے لگے۔یہ وقت نہایت ہی نازک تھا۔اگر مخالفین کی طرف آدمی زیادہ ہوتے اور جلسہ گاہ سے بزور چلے جانا چاہتے تو اس وقت سخت مار پیٹ تک کی نوبت پہنچ جاتی۔مگر چونکہ اس طرف آدمی بہت ہی کم تھے اس لئے وہ لوگ بزور چلے جانے کی جرات نہ کر سکے اور نا چار واپس آکر بیٹھ گئے۔نہ کر سکے اور ناچار بیٹھ المختصر جب عصر کی نماز کا وقت تنگ ہونے لگا تو اذان دے دی گئی اور میں نے تقریر ختم کی۔لوگ جلسہ گاہ سے اٹھ کر ادھر ادھر جانے لگے اور ہمارے مخالفین جلسہ گاہ چھوڑ کر چلے گئے۔ہمارے احباب بھی نماز عصر و ہیں پڑھ کر اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے اور اس دن کی کارروائی اس طرح ختم ہو گئی۔دوسرے دن دیکھا گیا کہ مخالفین میں بڑی دوڑ دھوپ ہو رہی ہے۔دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ ایک مفسد مخالف نے بازار میں جلسہ وعظ قرار دیا ہے۔تاکہ اس میں مولوی صاحبان سلسلہ احمدیہ کی مذمت بیان کریں اور میری بھی توہین کی جائے۔لیکن شان انہی کہ اس دن صبح کو جلسہ مذکورہ میں جانے سے پہلے ہماری مولوی صاحب نے میرے ایک شاگرد سے میرا مفصل حال دریافت کیا۔جس قدر اسے معلوم تھا اس نے بیان کر دیا پھر بہاری مولوی صاحب نے اس سے یہ بھی دریافت کیا کہ تمہارے مولوی صاحب کی کوئی تصنیف چھپی ہوئی ہے یا نہیں۔جس کے جواب میں اس شخص نے بتایا کہ مولانا صاحب کی متعدد تصانیف ہیں۔اس پر مولوی مذکور نے میری کوئی کتاب دیکھنے کی خواہش ظاہر کی۔اور اس نے رسالہ قبسات الانوار لے جا کر پیش کر دیا۔اس کو دیکھ کر بہاری مولوی صاحب بالکل متغیر ہو گئے اور میری نسبت کہنے لگے