حضرت جویریہؓ — Page 1
پیارے بچو! اُم المؤمنین حضرت جویری به من الانتقال الله رضی عنها آج ہم آپ کو آنحضرت ﷺ کی ایک بیوی ام المؤمنین حضرت جویریہ رضی اللہ عھما کے حالات بتائیں گے۔پہلے ہم آپ کو وہ حالات بتا دیں جو اس وقت مدینہ میں تھے جب حضرت جویریہ رضی اللہ عنھا سے آپ علی کی شادی ہوئی۔اس طرح حضرت جور یہ رضی اللہ عنھا کا تعارف بھی ہو جائے گا۔الله آپ کے علم میں ہے کہ مکہ والوں کے بے حدستانے پر آپ ﷺ نے مکہ چھوڑ کر مدینہ میں رہنا شروع کیا تھا۔مدینہ والوں نے بہت اچھا استقبال کیا۔مسلمان بے حد خوش ہوئے مگر مدینہ میں اور مدینہ کے ارد گرد رہنے والے قبائل میں مخالفین بھی تھے۔آنحضور علہ نے ہر قبیلے سے صلح صفائی اور امن سے رہنے کے طریقے اختیار کئے۔بعض قبیلے ایسے بھی تھے جو بظاہر تو امن کے ساتھ رہنے کے وعدے کرتے تھے مگر اندر سے مخالف ہی تھے۔مدینہ سے چھیانوے میل دور ایک بہت مشہور چشمہ تھا جس کا نام مریسیع تھا۔اس کے پاس ایک قبیلہ بنو مصطلق آباد تھا۔ان کے سردار کا نام حارث بن ابی ضرار تھا۔اس شخص کو مسلمانوں سے بہت نفرت