جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 83 of 143

جنت کا دروازہ — Page 83

83 جناب ثاقب زیروی صاحب کی زبانی یہ رقت انگیز واقعہ سنیئے۔میں (1970ء میں لندن سے ) پاکستان کو واپسی کے لئے تیار ہوا۔اور سلام کے لئے حاضر ہوا تو اٹھ کر از راہ کرم گستری مجھے معالقہ سے نوازا۔میری پیشانی پر بوسہ دیا اور حضور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی خدمت میں بصد ادب ہدیہ سلام نذر کرنے کے لئے کہا۔میں نے معانقہ کے دوران (سرگوشی کے سے انداز میں دعائیہ رنگ میں ) کہا اللہ آپ کو لمبی صحت والی اور برکتوں اور مسرتوں بھر زندگی عطا فرمائے۔آپ کی شفقتوں نے میرے اس سفر کو ایک یادگار و ایمان افروز سفر بنا دیا " فرمایا "جزاک اللہ احسن الجزاء " لیکن لمبی زندگی کی دعا نہ کیجئے وہاں بے بے جی بہت اداس ہیں“۔انصار اللہ نومبر 1985 ، صفحہ 158)