جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 81 of 143

جنت کا دروازہ — Page 81

81 جس چیز کی مجھے خواہش تھی وہ دروازے سے اندر داخل ہوئی۔( تذکرۃ الاولیاء صفحه 107) بے بے جی اداس ہیں حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کی اپنی والدہ سے محبت اور اطاعت کا نمونہ قابل رشک ہے۔فزکس لا رئیٹ ڈاکٹر عبدالسلام کا بیان ہے۔انہیں اپنی والدہ صاحب سے جو مدت ہوئی فوت ہو چکی ہیں جس قدر محبت تھی اس کا اور جو سبق انہوں نے اپنی والدہ صاحبہ سے سیکھے ان کا وہ ہمارے سامنے اکثر تذکرہ کیا کرتے تھے۔وہ اپنی کتاب کے صفحہ 297 پر اپنی والدہ کے یہ الفاظ نقل کرتے ہیں کہ "جس آدمی کو ہم پسند کرتے ہیں اس سے مہربانی کرنا کوئی نیکی نہیں ہے نیکی یہ ہے کہ ہم ان لوگوں سے مہربانی کا سلوک کریں جن کو ہم نا پسند کرتے ہیں۔اسی طرح وہ فرمایا کرتی تھیں۔" دوستی وہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے۔وقتی دوستی دوستی نہیں ہوتی۔خالد دسمبر 1985 ، صفحہ 59) محترم بشیر احمد خان رفیق سابق امام بیت الفضل لندن کا مشاہدہ:- " مجھے وہ سماں بھی کبھی نہ بولے گا جب آپ بہشتی مقبرہ قادیان میں اپنی والدہ صاحبہ مرحومہ کی قبر پر دعا کے لئے کھڑے ہوئے۔اس وقت آپ کی حالت اس قدر غیر تھی کہ یوں لگتا تھا گویا آپ کسی اور جہاں میں ہیں۔آپ کی آنکھوں سے آنسوؤں کی جھڑی لگی ہوئی تھی اور سینہ یوں شدت غم سے اہل رہا تھا جیسے ہانڈی چولہے پر اہل رہی ہو۔دیر تک آپ کی یہ کیفیت رہی۔اگلے دن فرمایا کہ میں اپنی والدہ کی قبر پر ایسے وقت میں جانا چاہتا ہوں جب میں اکیلا ہوں۔چنانچہ