جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 74 of 143

جنت کا دروازہ — Page 74

74 ہو کہ اگر یہ جہاد پر چلا گیا تو اس کی طبیعت میں جو جوش کا مادہ ہے وہ اور بھی بڑھ جائے گا لیکن اگر اپنی والدہ کے پاس رہا اور اس کی اطاعت کرتے ہوئے اسے اپنے جوشوں کو دہانا پڑا تو اس کی اصلاح ہو جائے گی۔بہر حال کوئی ایسی ہی کمزوری تھی جس کی وجہ سے رسول کریم اے نے اس کے لئے ماں کی تربیت جہاد کے میدان سے زیادہ بہتر کبھی اور اسے اپنی والدہ کی خدمت میں رہنے کا ارشاد فرمایا۔یہ حدیث بھی ظاہر کرتی ہے کہ جنت عورت کے تعاون کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی۔غرض عورت کا جنت میں ہونا ضروری ہے نہ صرف انگلی جنت میں بلکہ دنیوی جنت میں بھی۔کیونکہ اس کے بغیر کوئی قوم کامیاب نہیں ہو سکتی۔خلافت راشدہ صفحه 118) اسلام میں ماں کا مقام ومرتبہ اس ارشاد کے معارف بیان کرتے ہوئے حضرت خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں۔دنیا کے سب مذاہب میں عورت کا کسی نہ کسی رنگ میں ذکر ملتا ہے اور میں نے اس پہلو سے دنیا کے تمام مذاہب کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے لیکن حقیقت ہے کہ جو عزت اور مقام اور مرتبہ قرآن کریم اور حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ نے عورت کو عطا فرمایا اس کا عشر عشیر بھی کسی دوسرے مذہب میں نہیں ملتا۔جب انسان یہ موازنہ کرتا ہے تو تعجب میں غرق ہو جاتا ہے اور بہت ہی تکلیف دہ پر عذاب تعجب میں غرق ہو جاتا ہے کہ یہ تمام مذاہب جن میں عورت کا یا مثبت رنگ میں ذکر ملتا ہے تو بہت معمولی اور بے حیثیت یا منفی رنگ میں ذکر ملتا ہے اسلام پر حملے کرنے میں یہ سب سے زیادہ تیزی دکھاتے ہیں اور شوخی دکھاتے ہیں کہ اسلام میں عورت کا کوئی مقام اور مرتبہ نہیں۔