جنت کا دروازہ — Page 12
12 طرف سے کوشش کر لی ہے کہ جس حد تک ممکن تھا ہم احسان کا بدلہ اتار دیں۔اللہ تعالیٰ کے احسان کا بدلہ نہیں اتارا جا سکتا اور ایک ہی طریق ہے کہ ہر چیز میں اپنی عبادت کو اس کے لئے خالص کر لو اس کا کوئی شریک نہ ٹھہراؤ۔(خطبہ جمعہ 17 جنوری 1997 ء مطبوعه الفضل انٹرنیشنل 7 مارچ 1997ء) حضرت ابو امامہ سے روایت ہے ایک آدمی نے کہا یا رسول اللہ ماں باپ کا اولاد پر کیا حق ہے فرمایا۔وہ دونوں تیری جنت اور دوزخ ہیں۔(سنن ابن ماجہ کتاب الادب باب بر الوالدین حدیث 3652) ایک اور روایت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا الوالدُ أَوْسَطُ ابواب الجنةِ فَاضِعُ ذلك البابَ أَواحُفَظْهُ (سنن ترمذی كتاب البر والصله باب في الفضل في رضا الوالدين حديث 1822) والد جنت میں داخلے کا بہترین دروازہ ہے۔اب تو چاہے تو اس دروازہ کو اکھاڑ دے یا اسے محفوظ رکھ۔شرک اور والدین کی نافرمانی حضرت ابوبکر " بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔إلا أنبئكم بأكبر الكَبَائِرِ ثَلاثًا قَالُوابَلَى يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ الاِشْرَاك بِاللهِ وَعُقُوق الوالدينِ وجَلَسَ وَكَانَ متكنًا فَقَالَ أَلَا وَقُولِ الزُورِ قَالَ فَمَازَالَ يُكَبِّرُهَا حَتَّى قُلْنَا لَيْتَهُ سَكَتَ۔( صحیح بخاری کتاب الشهادات باب في شهادة الزور حديث 2460)