جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 101 of 143

جنت کا دروازہ — Page 101

101 ہزاروں کے برابر ماں کی مقبول دعا کی ایک بہت بڑی مثال حضرت سیدہ ام طاہر کی دعا ہے۔سیدنا۔حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے بلند مقام میں یقینا ان کی والدہ کی بے قرار دعاؤں کا بہت بڑا دخل ہے۔حضرت سیدہ ام طاہر نے ایک بزرگ کو تحریر فرمایا میرا تو ایک ہی بیٹا ہے دعا کریں کہ وہ ہزاروں کے برابر ایک ہو۔(سیرت ام طاہر ص 162 تابعین رفقائے احمد جلد سوم۔ملک صلاح الدین صاحب احمد یہ بک ڈپور بود طبع اول 1963ء) اور اللہ نے انہیں ہزاروں کا نہیں لاکھوں کروڑوں کا امام بنا دیا۔دعا کا نتیجہ حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کے متعلق ان کے خادم نصیب اللہ قمر صاحب بیان کرتے ہیں۔آپ اپنی والدہ سے بہت محبت کرتے تھے۔ان کے متعلق آپ نے میری والدہ کے عنوان سے ایک کتاب بھی لکھی ہے۔ایک دفعہ فرمایا کہ خدا نے میری سب خواہشیں پوری کی ہیں۔بس اب ایک خواہش اور ہے اور یہ کہ میں اپنی والدہ کے پاس پہنچ جاؤں اور ان کی خدمت کروں۔آپ نے اپنی والدہ کی ایک بڑے سائز کی تصویر اپنے سامنے لگائی ہوئی تھی۔ایک دفعہ میں آپ کو بازو سے تھام کر اندر سے باہر کے بڑے کمرے میں لا رہا تھا۔سامنے تصویر تھی فرمایا کہ یہ میری پیاری والدہ ہیں۔میں تو کچھ چیز نہ تھا۔جو کچھ بھی مجھے مرتبہ ملا ہے محض خدا کے فضل سے اور حضور کی شفقت اور میری والدہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔" ( خالد دسمبر 1985 صفحہ 145)