جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 93 of 143

جنت کا دروازہ — Page 93

93 اس کی والدہ ہے جس کا وہ بہت فرمانبردار ہے اس سے ملوتو استغفار کی درخواست کرنا۔چنانچہ حضرت عمر نے ایسا ہی کیا۔(مسلم کتاب الفصائل باب فضائل اولیس حدیث 4613) حضرت مسیح موعود حضرت اویس قرنی کے تذکرہ میں فرماتے ہیں۔پہلی حالت انسان کی نیک بختی کی ہے کہ والدہ کی عزت کرے۔اولیس قرنی کے لئے بسا اوقات رسول اللہ ہے یمن کی طرف کو منہ کر کے کہا کرتے تھے کہ مجھے یمن کی طرف سے خدا کی خوشبو آتی ہے۔آپ یہ بھی فرمایا کرتے تھے کہ وہ اپنی والدہ کی فرمانبرداری میں بہت مصروف رہتا ہے اور اسی وجہ سے میرے پاس بھی نہیں آسکتا۔بظاہر یہ بات ایسی ہے کہ پیغمبر خدا اے موجود ہیں مگر وہ ان کی زیارت نہیں کر سکتے صرف اپنی والدہ کی خدمت گزاری اور فرمانبرداری میں پوری مصروفیت کی وجہ سے۔مگر میں دیکھتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے دوہی آدمیوں کو السلام علیکم کی خصوصیت سے وصیت فرمائی یا اولیس کو یا مسیح کو۔یہ ایک عجیب بات ہے جو دوسرے لوگوں کو ایک خصوصیت کے ساتھ نہیں ملی۔چنانچہ لکھا ہے کہ جب حضرت عمران سے ملنے کو گئے تو اولیس نے فرمایا کہ والدہ کی خدمت میں مصروف رہتا ہوں اور میرے اونٹوں کو فرشتے چرایا کرتے ہیں۔ایک تو یہ لوگ ہیں جنہوں نے والدہ کی خدمت میں اس قدر سعی کی اور پھر یہ قبولیت اور عزت پائی۔ایک وہ ہیں جو پیسہ چیسہ کے لئے مقدمات کرتے ہیں اور والدہ کا نام ایسی بری طرح لیتے ہیں کہ رذیل قو میں چوڑھے چار بھی کم لیتے ہوں گے۔ہماری تعلیم کیا ہے؟ صرف اللہ اور رسول اللہ ﷺ کی پاک ہدایت کا بتلا دینا ہے۔اگر کوئی میرے ساتھ تعلق ظاہر کر کے اس کو مانا نہیں چاہتا تو وہ ہماری جماعت میں کیوں داخل ہوتا ہے؟ ایسے نمونوں سے دوسروں کو ٹھو کر لگتی ہے اور وہ اعتراض کرتے