جنت کا دروازہ — Page 68
۔68 پیاری ہے کہ مومن احسان کا بدلہ احسان کے ساتھ دینے والا ہو اور دوسرا تعلق یہ ہے جو میں نے بیان کیا ہے۔ذوق عبادت صفحہ 257 تا 269 نظارت اشاعت ربوہ) حضرت ابو ہریرہ کا نمونہ اس دعا کے ضمن میں حضرت ابو ہریرۃ کا نمونہ بہت ہی دلکش ہے۔حضرت ابو ہریرہ ایک زمانہ میں ذی الحلیفہ میں رہتے تھے (جو مدینہ سے چند میل کے فاصلہ پر ہے) وہ ایک گھر میں مقیم تھے اور ان کی والدہ قریب ہی ایک دوسرے مکان میں تھیں۔حضرت ابو ہریرہ جب بھی باہر نکلتے تو والدہ کے دروازہ پر کھڑے ہو کر انہیں سلام کرتے۔جب وہ جواب دیتیں تو حضرت ابو ہریرہ ان کے لئے یہ دعا کرتے رحمك الله كما ربیتنی صغیراً اللہ آپ پر رحم فرمائے جس طرح آپ نے میرے بچپن میں رحمت کے ساتھ میری پرورش کی تھی۔اس پر والدہ یہ دعا کر تھیں۔رحمك الله كما بررتنى كبيراً اللہ تعالیٰ تم پر رحم فرمائے جس طرح تم بڑی عمر میں میرے ساتھ حسن سلوک کرتے ہو۔حضرت ابو ہریرہ جب باہر سے واپس آتے تو یہی عمل دہراتے۔الادب المفرد صفحہ 15 امام بخاری باب جزاء الوالدين مطبع التازيه حضرت مسیح موعود کی دعا حضرت مسیح موعود کی اپنی والدہ سے محبت اور ان کے لئے دعا کا ذکر آپ کے ساتھی یوں بیان فرماتے ہیں۔