جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 69 of 143

جنت کا دروازہ — Page 69

69 حضرت مسیح موعود کو اپنی والدہ سے بے پناہ محبت تھی۔جب کبھی ان کا ذکر فرماتے آپ کی آنکھوں سے آنسو رواں ہو جاتے تھے۔شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کا چشمد ید بیان ہے کہ حضور ایک مرتبہ سیر کی غرض سے اپنے پرانے قبرستان کی طرف نکل گئے۔راستہ سے ہٹ کر آپ ایک جوش کے ساتھ اپنی والدہ صاحبہ کے مزار پر آئے اور اپنے خدام سمیت ایک لمبی دعا کی۔حضور جب کبھی حضرت والدہ صاحبہ کا ذکر کرتے تو آپ چشم پر آب ہو جاتے۔تاریخ احمدیت جلد اول صفحه 125 از مولا نا دوست محمد شاہد ادارۃ المصنفین )