جنت کا دروازہ — Page v
ساتھ (بہت) احسان (کرو) قارئین کرام سے اُمید ہے کہ نہ صرف خود اس سے استفادہ کریں گے بلکہ اپنے بچوں کو بھی پڑھنے کی تاکید کریں گے تاکہ بچپن ہی سے ان کے دلوں میں والدین کی عزت قائم ہو۔آج کل کے معاشرہ میں والدین کی عزت و خدمت کی طرف توجہ کم ہو رہی ہے میں سے معاشرہ میں کئی قسم کی برائیاں جنم لے رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رضا اور والدین کی خوشنودی حاصل کرنے کی توفیق دے مطمئن و مسرور دل سے نکلی ہوئی دعائیں حاصل کریں۔آمین۔اور ان کی معاونات ہماری دعاؤں کی مستحق ہیں جو دینی تعلیم و تربیت کے لئے مفید سے مفید تر کتب مہیا کرتی رہتی ہیں۔اللہ تعالیٰ خود ان کی جز ابن جائے۔آمین اللهم آمین