جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 96 of 143

جنت کا دروازہ — Page 96

96 اگر اولا ذحج کی نیت رکھتی ہو مگر والدین کی خدمت کی وجہ سے عملاً حج نہ کر سکتی ہو تو اللہ تعالیٰ اس کو حج کا ثواب عطا فر مایا ہے۔چنانچہ حضرت اویس قرنی کی والدہ جب تک زندہ رہیں ان کی تنہائی کے خیال سے حضرت اویس نے حج نہیں کیا اور ان کی وفات کے بعد حج کا فرض ادا کیا۔مستدرک حاکم کتاب معرفة الصحابه باب اوليس القرنی حضرت ابو ہریرہ کی والدہ جب تک زندہ رہیں ان کی خدمت کی وجہ سے حضرت ابو ہریرہ نے بھی حج نہیں کیا۔(مسلم کتاب الایمان باب ثواب العبد حدیث (2144) ماں کے حق کی حفاظت حضرت ابو حازم مدنی کے متعلق ایک شیخ فرماتے ہیں۔کہ ایک دفعہ میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا۔اس وقت آپ سوئے ہوئے تھے۔چنانچہ میں تھوڑی دیر ٹھہرا رہا۔جب آپ بیدار ہوئے تو مجھے دیکھ کر فرمانے لگے۔کہ میں نے اس وقت پیغمبر کو خواب میں دیکھا۔کہ آنحضرت ﷺ نے پیغام دے کر فرمایا ہے۔کہ ماں کے حق کی حفاظت کرنا حج ادا کرنے سے بہتر ہے۔لوٹ جا۔اور اس کی دلجوئی کر چنانچہ میں وہاں سے لوٹا۔اور حج کرنے کے لئے مکہ شریف نہ گیا۔اس سے زیادہ میں نے کوئی بات آپ سے نہیں سنی۔(بیان المطلوب ترجمه کشف المجوب از داتا گنج بخش صفحه 148 ترجمه مولوی فیروز الدین۔فیروز سنز لاہور ) استقبال حضرت عثمان الحمیر ی رحمتہ اللہ علیہ کے متعلق یہ ذکر آتا ہے کہ ایک شخص نے