جنت کا دروازہ — Page 14
14 والدین کے حقوق کا اتلاف اللہ تعالیٰ کے نزدیک اتنا بھیا تک ہے کہ بعض دفعہ وہ شرک کو تو معاف کر دیتا ہے مگر عقوق والدین کو معاف نہیں کرتا۔حضور ﷺ نے فرمایا۔اللہ تعالیٰ سب گناہ دیتا ہے سوائے والدین کی نافرمانی کے۔وہ اس فعل کے مرتکب کو مرنے سے پہلے زندگی میں ہی سزا دیتا ہے۔(مشكوة كتاب الادب باب البر والصلة) اس ضمن میں یہ عبرتناک حکایت بیان کی جاتی ہے کہ ایک شخص نے اپنے بوڑھے والد کو غصہ میں آ کر گھر سے دور دریا کے کنارے پھینک دیا۔اس عرصہ بعد جب اس کا بیٹا جوان ہوا تو وہ اسی شخص کو اٹھا کر دریا کے قریب پھینکنے کے لئے جارہا تھا۔جب کنارے پر پہنچا تو اس شخص نے کہا مجھے ذرا آگے کر کے پھینکنا کیونکہ اس جگہ تو میں نے اپنے باپکو پھینکا تھا اور تمہارا بیٹا تمہیں اس سے آگے جا رپھینکے گا۔حذر اے چیرہ دستاں سخت ہیں فطرت کی تعزیریں سید نا حضرت خلیفہ اسیح الرابع اید واللہ فرماتے ہیں۔ماں باپ کے متعلق جو حسن سلوک کی تعلیم ہے کوئی ایک بڑھاپے کی عمر کو پہنچے یا دونوں پانچ جائیں اس سلسلہ میں لوگوں میں کچھ حکایتیں بھی مشہور ہیں اور کچھ حکایتیں ایسی بھی ہیں جو واقعات پر مبنی ہیں۔ان لوگوں کے نام لئے بغیر یہ بتانا چاہتا ہوں کہ بعض لوگ اپنے بوڑھے باپ سے ایسا سلوک بھی کرتے ہیں کہ اس کو نوکروں کے کوارٹروں میں جگہ دیتے ہیں۔اس کے لئے اپنے پھٹے پرانے کپڑے رکھتے ہیں تا کہ وہ کسی غریب کو صدقہ دینے کی بجائے اپنے باپ کو دے دیں۔ایسا ہی ایک واقعہ یہ مشہور