جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 133 of 143

جنت کا دروازہ — Page 133

133 تکلیف ہوتی۔مگر برادری کے ڈر سے ہم نہ ہل سکتے تھے۔شیخ صاحب قادیان ہجرت کر گئے۔بالآخران کی والدہ بھی قادیان آگئیں اور بیعت کر لی۔( رفقاء احمد جلد 10 صفحہ 6741) سب نے بیعت کرلی حضرت مولوی محمد ابراہیم صاحب بقاپوری نے بیعت کی تو مخالفت پورے زور سے جاری ہو گئی۔اس میں عوام کے علاوہ آپ کے والدین اور چھوٹا بھائی بھی شامل تھے۔مگر آپ استقامت سے ایمان پر قائم رہے۔اور تبلیغ کرتے رہے۔ایک سال کے اندر اندر آپ کے والد صاحب چھوٹا بھائی اور دونوں بھاوجوں نے بیعت کر لی۔آپ کے بڑے بھائی نے خلافت اولی میں بیعت کی۔ایمان کی مضبوطی رفقاء احمد جلد 10 صفحہ 215) چوہدری بشیر احمد صاحب وڑائچ رجوعہ ضلع گجرات نے 1957 ء میں احمدیت قبول کی۔والد نے آپ کی شدید مخالفت کی اور جائیداد سے عاق کر دیا تو آپ اپنے ماموں کے پاس چلے گئے۔ان کے والد نے ان کو سمجھانے کے لئے چھوٹے بیٹے کو بھیجا مگر وہ بھی احمد ی ہو گئے۔اور دونوں بھائی واپس آگئے مگر پھر سخت مخالفت کی وجہ سے سندھ چلے گئے اور اپنے ایمان پر قائم رہے یہاں تک والدہ کے ساتھ حسن سلوک کی بناء پر انہوں نے خود کہا کہ تم جس مذہب پر چاہو قائم رہو ہم تمہیں کچھ نہیں کہیں گے تب وہ چار سال کے بعد گھر واپس آگئے۔(روز نامہ الفضل 9 مارچ 2001ء)