جنت کا دروازہ — Page 114
114 اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔مشروط اطاعت وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ حُسْنًا وَإِنْ جَاهَدَكَ لِمُشْرِكَ بِي مَالَيسَ لَكَ بِهِ عِلْمٍ فَلا تطِعْهُمَا إِلَى مَرْجِعُكُمْ فَأَيْتُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (العنكبوت: 9۔اور ہم نے انسان کو تاکیدی نصیحت کی کہ اپنے والدین سے حسن سلوک کر بے اور (کہا کہ ) اگر وہ تجھ سے جھگڑیں کہ تو میرا شریک ٹھہرائے جس کا تجھے کوئی علم نہیں، تو پھر ان دونوں کی اطاعت نہ کر۔میری ہی طرف تمہارا لوٹ کر آنا ہے پس میں تمہیں ان باتوں سے آگاہ کروں گا جو تم کرتے تھے۔پھر فرماتا ہے۔وَإِنْ جَاهَدَكَ عَلَى أَنْ تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلمٍ فَلَا تُطِعْهُمَا وَصَاحِبُهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفًا وَ اتَّبِعُ سَبِيْلَ مَنْ أَنَابَ إِلَيَّ ثُمَّ إِلَى مرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (لقمان: 16) اور اگر وہ دونوں (بھی) تجھ سے جھگڑا کریں کہ تو میرا شریک ٹھہرا جس کا تجھے کوئی علم نہیں تو ان دونوں کی اطاعت نہ کر۔اور ان دونوں کے ساتھ دنیا میں دستور کے مطابق رفاقت جاری رکھ اور اس کے رستے کی اتباع کر جو میری طرف جھکا۔پھر میری طرف تمہارا لوٹ کر آنا ہے پھر میں تمہیں اس سے آگاہ کروں گا جوتم کرتے رہے ہو۔اس آیت کی تشریح میں حضرت خلیفہ اسیح الاوّل فرماتے ہیں: ماں باپ جن کی اطاعت اور فرمانبرداری کی خدا نے سخت تاکید فرمائی ہے۔خدا