جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 41 of 143

جنت کا دروازہ — Page 41

41 کراہت کے باوجود اطاعت کرو قرآن کریم فرماتا ہے کہ ماں باپ کا حکم جب تک واضح طور پر اللہ اور اس کے رسول کے ارشادات کے خلاف نہ ہو ان کی حتی الامکان اطاعت کی جائے۔حتی کہ اگر ایسا حکم بھی ہو جو دنیاوی لحاظ سے نقصان دہ ہو اور انسان نا پسند کرتا ہو تب بھی ان کی اطاعت کی جائے اور اللہ سے اس کے اجر کی توقع رکھی جائے۔حضرت مسیح موعود کی فطرت دین کی خدمت کے لئے وقف تھی اور دنیا داری کے جھمیلوں سے کچھ شوق نہ رکھتے تھے مگر اپنے والد صاحب کے اصرار پر محض اطاعت کے خیال سے ایک عرصہ تک سیالکوٹ میں رہنا پڑا۔اور مقدمات میں ایک لمبا وقت گزرا جو آپ کے لئے ابتلاء عظیم تھا۔آپ خود فرماتے ہیں۔وہ چاہتے تھے کہ میں دنیوی امور میں ہر دم غرق رہوں جو مجھ سے نہیں ہوسکتا تھا مگر تا ہم میں خیال کرتا ہوں کہ میں نے نیک نیتی سے نہ دنیا کے لئے بلکہ محض ثواب اطاعت حاصل کرنے کے لئے اپنے والد صاحب کی خدمت میں اپنے تئیں محو کر دیا تھا اور ان کے لئے دعا میں بھی مشغول رہتا تھا اور وہ مجھے دلی یقین سے بر بالوالدین جانتے تھے۔(کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 183 حاشیہ) حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص مسلمانوں کے باہمی اختلاف میں شرکت پسند نہیں کرتے تھے مگر اپنے والد کے اصرار پر اطاعت کے خیال سے جنگ صفین میں شریک ہوئے کیونکہ ایک موقعہ پر حضور ﷺ نے انہیں فرمایا تھا کہ نماز پڑھو۔روزہ رکھو اور والد کی اطاعت کرو۔