جنت کا دروازہ — Page 20
20 20 ابدی حکم والدین کی عزت اور اطاعت کا حکم قرآن کریم سے خاص نہیں بلکہ کتب قیمہ کا حصہ ہے یعنی ان ابدی احکامات کا جو ہمیشہ سے انسان کو عطا کئے گئے ہیں۔مثال کے طور پر قرآن کریم بنی اسرائیل کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے۔إِحْسَانًا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔بنی اسرائیل کو نصیحت وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَائِيلَ لَا تَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ وَبِالْوَالِدَينِ (البقره: ۸۴) یعنی جب ہم نے بنی اسرائیل کا میثاق (ان سے) لیا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرو گے اور والدین سے احسان کا سلوک کرو گے۔اس ارشاد کی تفصیل کے لئے جب بائبل کی طرف رجوع کریں تو ان احکام پر نظر پڑتی ہے۔خروج باب 20 آیت 12 میں لکھا ہے:۔تو اپنے ماں باپ کو عزت دے تا کہ تیری عمر اس زمین پر جو خداوند تیرا خدا تجھے دیتا ہے دراز ہو دے۔ہے:۔اسی طرح استثناء باب 21 آیت 18 تا 21 میں بھی اس کا ذکر بنتا ہے۔لکھا اگر کسی آدمی کا بیٹا گرون کش اور گرا ہو جو اپنے باپ اور اپنی ماں کی آواز کو نہ سنے اور وے ہر چندا سے تنبیہ کریں پر وہ ان پر کان نہ لگاوے۔تب اس کا باپ