جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 9 of 143

جنت کا دروازہ — Page 9

9 عَامَيْنِ أَنِ اشْكُرُ لِي وَلِوَالِدَيْكَ إِلَى الْمَصِير (لقمان: 15) اور ہم نے انسان کو اس کے والدین کے حق میں تاکیدی نصیحت کی۔اس کی ماں نے اسے کمزوری پر کمزوری میں اٹھائے رکھا۔اور اس کا دودھ چھڑانا دو سال میں (مکمل) ہوا۔(اُسے ہم نے یہ تاکیدی نصیحت کی کہ میرا شکر ادا کر اور اپنے والدین کا بھی۔میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔اسی لئے حضور نے فرمایا کہ والدین کی خدمت اور اطاعت کر کے انسان جنت میں داخل ہو سکتا ہے۔صحیح مسلم میں حضرت ابوھریرہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا اس کی ناک خاک آلود ہو اس کی ناک خاک آلود ہو اس کی ناک خاک آلود ہو صحابہ نے عرض کیا: کس کی؟ فرمایا: وہ شخص جس نے اپنے ماں باپ دونوں میں سے کسی ایک کو بڑھاپے کی عمر میں پایا اور پھر جنت میں داخل نہ ہو سکا۔(صحیح مسلم كتاب البر والصلة باب رغم انف من ادرک ابویه حدیث نمبر 4627) رمضان اور والدین یہی مضمون آنحضرت ﷺ نے رمضان کے تعلق میں بیان فرمایا ہے۔رمضان جس کے مقاصد سارے قرآن کریم کا خلاصہ ہیں اس کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ اور والدین کو خوش کر کے جنت الفردوس حاصل کرو۔آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں۔رَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ دَخَلَ عَلَيْهِ رَمَضَانُ فَانْسَلَخَ قَبْلَ أَنْ يُغْفَرَلَهُ وَرَغِمَ أَنفُ رَجُلٍ أَدْرَكَ عِنْدَهُ أَبَوَاهُ الكَبَرَ فَلَمْ يُدْخِلَاهُ الجِنَّةَ (مسند احمد حدیث نمبر 7139)