جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 6 of 143

جنت کا دروازہ — Page 6

6 قیام تو حید اور برالوالدین اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَاعْبُدُوا الله وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا (النساء:۳۷) اور اللہ کی عبادت کرو اور کسی چیز کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ اور والدین کے ساتھ احسان کرو۔قرآن کریم کی اس آیت اور دیگر کئی آیات میں توحید اور عبادت کے قیام کے ساتھ ہی والدین کے ساتھ احسان اور حسن سلوک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اور ان دونوں امور کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔خدا تعالیٰ تو کل کائنات کا خالق و مالک ہونے کی وجہ سے شکر نعمت کا مستحق ہے اور ضروری طور پر ہر انسان کے لئے اس کے والدین ایک محدود دائرہ میں ربوبیت کا فرض سرانجام دیتے ہیں۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے رحم" کو اپنے مقدس نام رحمان سے تخلیق کیا ہے۔حضور ﷺ نے فرمایا۔قَالَ الله تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَنَا اللهُ وَأَنَا الرحمنُ خَلَقَتُ الرَحِمَ وَشَقَقْتُ لَهَا مِنْ اِسْمِي فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ وَمَنْ قَطَعَهَا بَتَتْهُ (جامع ترمندى كتاب البر والصلة باب فى قطيعة الرحم حديث نمبر 1830) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں اللہ ہوں اور میرا نام رحمان بھی ہے میں نے رحم کو پیدا کیا ہے اور میں نے اسے اپنے نام رحمان سے بنایا ہے جو اس سے تعلق جوڑے گا میں اس سے تعلق جوڑوں گا اور جو اسے کاٹے گا میں اس سے قطع تعلقی کرلوں گا۔اس لئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔