جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 47
۴۷ جس کی نسبت بعض انگریزی حکام نے تسلیم کیا کہ اگر نظام دکن ہمارے ساتھ نہ ہوتے تو ہندوستان میں انگریزی حکومت قائم ہی نہ ہوسکتی۔(حیات عثمانی اصلا مرتبہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی ، مطبوعہ اعظم سٹیم پریس حیدر آباد دکن) ریاست بہاولپور کے انگریزوں کے ساتھ ایسے گہرے روابط و مراسم تھے کہ جب انگریزی حکومت دہلی پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی تو ۴ ۲ دسمبر ۱۸۵۷ء کو اس کی خوشی میں ریاست میں حسین چراغاں منایا گیا۔بھاولپور کی سیاسی تاریخ " من از مسعود حسن شهاب) ۱۸۸۷ء میں ہندوستان بھر کے سب فرقہ ہائے اسلام نے ملکہ وکٹوریہ کی پنجاه سالہ بولی میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔بے شمار کیمپوں ، مہتابیوں اور چراغوں کی روشنیوں نے اس خطہ کو بقعہ نور بنا دیا۔پر تکلف ضیافتیں کی گئیں۔آرائشی محراب تعمیر کئے گئے۔مرکز میں مساجد میں دینی راہ نماؤں نے مشترکہ اجتماعات منعقد کئے جن میں انگریزی یا نفت کی برکات پر روشنی ڈالی، ایڈریس پڑھے اور قیصر پسند کی کی بیع کے لئے دعائیں کی گئیں۔(رسالہ اشاعۃ الشیری