جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 77
LL واله وشیدا بن گئے اور آپ کی خدمت میں لکھا: اس میں شک نہیں کہ مطالعہ قرآن کا ایک بالکل نیا زاویہ فکر آپ نے پیدا کیا ہے۔اور یہ تفسیر اپنی نوعیت کے لحاظ سے بالکل نہیں تفسیر ہے جس میں عقل و نقل کو بڑے حسن سے ہم آہنگ دکھایا گیا ہے۔آپ کی تبحر علمی ، آپ کی وسعت نظر، آپ کی غیر معمولی فکرو فر است ، آپ کا محسن استدلال اس کے ایک ایک لفظ سے نمایاں ہے ! (الفضل ، ار نومبر ۶۱۹۶۳ ص۳) ت مصلح موعود کے انتقال پر مولانا عبد الماجد دریا آبادی حضرت جیسے بلند پایہ محقق و فاضل نے لکھا کہ :۔قرآن و و علوم قرآن کی عالمگیر اشاعت اور اسلام کی آفاق گیر تبلیغ میں جو کوششیں انہوں نے سرگرمی اولوالعزمی سے اپنی طویل عمر میں جاری تھیں ان کا اللہ ا نہیں صلہ دے علمی حثییت سے قرآنی حقائق و معارف کی جو تشریح، تعیین و ترجمانی وہ کر گئے ہیں اس کا بھی ایک بلند و ممتاز مرتبہ