جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 76
ہا تھوں اسلام کا ایک تابناک مستقبل مقدر ہو چکا ہے۔علمی خدمات معزز سامعین جماعت احمدیہ کے بے مثال تکلیفنی جہاد کی طرح اس کی علمی خدمات بھی اپنی نظیر آپ ہیں۔یہی وہ خوش نصیب جماعت ہے جسے خدائی وعدوں کے مطابق مصلح موعود کے وجود مبارک میں ایک ایسا عظیم قائد بخشا گیا جس نے خدا تعالیٰ سے علوم ظاہری و باطنی رسیکھ کر علوم و فنون کے دریا بہا دیئے۔اس صدی میں حضرت بانی ہو سلسلہ احمدیہ کے بعد اگر کسی شخصیت نے خدائی راہ نمائی سے عہد حاضر کے تقاضوں کے مطابق اسلامی علوم پر ہمہ گیر روشنی ڈالی ہے تو وہ صرف مصلح موجود ہیں اور آپ کا معرکہ آرا کثیر لٹریچر اس پر شاہد ناطق ہے۔پاک و ہند کے مایہ ناز انشاء پرداز اور اردو ادب کے مسلم نقاد اور ماہنامہ نگار کے مدیر علامہ نیاز مجبوری آپ کی شہرہ آفاق " تفسیر کبیر پر ایک نگاہ ڈالتے ہی آپ کے