جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 66
۶۶ تبلیغی خدمات : اب ہم جماعت احمدیہ کی تبلیغی خدمات پر ایک ہم طائرانہ نظر ڈالتے ہیں جو نظام خلافت کے زیر قیادت ہے دراز سے دنیا کے گوشہ گوشہ میں جاری ہیں اور اسلام کی مذہبی تاریخ کا سنہری باب ہیں۔اس سلسلہ میں خاکسار از خود کچھ کہنے کی بجائے غیر از جماعت شخصیتوں اور بزرگوں کی چند اہم آراء و افکار بیان کرنے پر اکتفاء کرے گا :- ا مسلم سٹینڈرڈ لنڈن کے سابق ایڈیٹر ملک عبدالقویم صاحب بارایٹ لاء نے ایک حقیقت افروز بیان میں لارنے فرمایا کہ :- سلسلہ احمدیہ کا اہم ترین اور درخشان ترین وہ کارنامہ ہے جس کا تعلق تبلیغ و توسیع اسلام سے ہے۔۔۔۔۔قرونِ اولیٰ اور وسطی کی اسلامی تاریخ اسلامی مبلغین اور مضامین کی مجاہدانہ سرگرمیوں سے لبریز ہے جنہوں نے اسلام کو جغرافیائی اور طبعی قیود سے آزاد جان کر ایک جہانگیر بر اور سی کا