جماعت احمدیہ کی ملی خدمات

by Other Authors

Page 102 of 131

جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 102

دلوں میں گھر کرگئی اور مسلمانان عالم کے قلوب آپ کے لئے احسان مندی کے جذبات سے لبریز ہو گئے۔(بحوالہ اصحاب احمد جلد ۱ ص۲۱۳) دمشق کے مشہور جریدہ " الانیا مانے ۲۴ فروری ۱۹۵۲ء کی اشاعت میں لکھا :- " ظفر اللہ خان وہ شخصیت ہیں جنہوں نے عرب ممالک کی ترجمانی کرنے میں اپنا انتہائی زور صرف کر دیا۔آپ کا کام عربوں کی تاریخ میں ہمیشہ ہمیش کے لئے آب زر سے لکھا جاتا رہے گا " سابق وزیر اعظم پاکستان چودھری محمد علی صاحب نے کتاب " ظور پاکستان ۲۲۵ میں تحریر فرمایا :- عالیم اسلام کی آزادی، استحکام، خوشحالی اور اتحاد کے لئے کوشاں رہنا پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک تنقل مقصد ہے بحکومت پاکستان کا ایک اولین اقدام یہ تھا کہ مشرق کو تسطی کے ملکوں میں ایک خیر سگالی وفد بھیجا گیا۔پاکستان نے فلسطین میں عربوں کے حقوق کو اپنا مسئلہ سمجھا اور